پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جریدے ‘میگزم’ نے چوتھی مرتبہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا۔ پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی امریکن ٹی وی سیریز کوائنٹکو کے ذریعے اپنی کامیابی کا لوہا منوا لیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے میگزم کی ہاٹ 100 فہرست میں پریانکا چوتھی بار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جس میں انہیں دنیا کی سب سے
پرکشش خاتون قرار دیا ہے۔ اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔ میگزم میگزین کے خصوصی شمارے کے سرورق پر بھی پریانکا منفرد انداز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ جلد ہی امریکی گلوکار نک جونسن سے منگنی کرنے والی ہیں جن کے ساتھ وہ اِن دنوں بھارت کے تفریحی مقام گوا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ پریانکا اور نک جونسن قریبی دوست ہیں جنہیں متعدد تقاریب میں ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔
The post پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment