ٹکٹ واپس لینے پر تحریک انصاف کے اہم رہنما صدمہ برداشت نہ کرسکے،ایمبولینس بلا لی گئی ،ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹوں کی تقسیم عمران خان کیلئے درد سر بن کر رہ گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پرایک امیدوارکو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرناپڑا۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جا ری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا ۔

ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کرسکے اور فوری طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔میاں عابد جاوید کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ہنگامی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ،بروقت طبی امداد ملنے پر میاں عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے۔بعد ازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ان کی مقبولیت97فیصدہے اس کے باوجود ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جس کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

The post ٹکٹ واپس لینے پر تحریک انصاف کے اہم رہنما صدمہ برداشت نہ کرسکے،ایمبولینس بلا لی گئی ،ہسپتال منتقل appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory