محبت، نفرت اور اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے، شاہ رخ
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ محبت، نفرت اور بعض اوقات اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے شاہ رخ خان کے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کامیاب 26 سال مکمل کرنے پر ایک وڈیو شیئر کی۔
جس کے نیچے یادوں کے قیمتی 26سال لکھا گیا جبکہ وڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر، زندگی، بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں 26سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس دوران انہوں نے محبت، نفرت اور بعض اوقات اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
The post محبت، نفرت اور اداسی کی رولر کوسٹر میں بہت کچھ سیکھا ہے، شاہ رخ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment