عمران خان کا انوکھا کارنامہ! ایک ہی حلقے سے کتنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے؟ ریٹرنگ افسر بھی حیران و پریشان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے انوکھا ترین کارنامہ انجام دیتے ہوئے پنجاب کے ایک حلقے میں تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے جسے دیکھ کر ریٹرنگ افسر بھی حیران پریشان رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل کا آغاز کر دیاگیاہے اور ریٹرننگ افسران آج انتخابی نشان الاٹ کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
انتہائی دلچسپ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے حلقہ پی پی 269 سے تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔تینوں امیدوار اپنا اپنا پارٹی ٹکٹ لے کر ریٹرنگ افسر کے پاس پہنچ گئے اور جب وہ تینوں ٹکٹ ریٹرنگ افسر نے دیکھے تو حیران پریشان رہ گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے جن تین رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے ان میں مرتضی رحیم کھر، عبدل حسین ترگڑ اور مظفر شاہ شامل ہیں ۔
The post عمران خان کا انوکھا کارنامہ! ایک ہی حلقے سے کتنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے؟ ریٹرنگ افسر بھی حیران و پریشان appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment