تحریک انصاف کے اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ،سابق حکمران جماعت نے فوراً پارٹی ٹکٹ بھی جاری کردیا

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر آصف علی ڈھڈی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے آصف علی ڈھڈی کو ٹکٹ بھی جاری کر دیاہے ۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں جبکہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

ادھرسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخاب لڑیں گے۔چوہدری نثار کو صوبائی اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 12 سے جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نجیب اللہ نے چوہدری نثار کے لیے جیپ کے انتخابی نشان کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو جیپ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دی تھی۔

The post تحریک انصاف کے اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ،سابق حکمران جماعت نے فوراً پارٹی ٹکٹ بھی جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020