’’پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں‘‘ عمران خان نے ناراض لیگی رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفورمیوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے سابق وزیر چودھری عبدالغفورمیوسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں، ہمیں آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ پہلے سے جانتاہوں،آپ محب وطن پاکستانی ہیں۔چودھری عبدالغفور نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

The post ’’پریس کانفرنس سنی،آپ بہادرآدمی ہیں‘‘ عمران خان نے ناراض لیگی رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory