جو کام زرداری ، نواز شریف اور عمران خان نہ کر سکےچیف جسٹس نے کر دکھایا پاکستان میں دو ڈیموں کی ایک ساتھ تعمیر، کون کونسے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں قرضہ معافی کیس کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان میں دو بڑے ڈیمز کی تعمیر کی خوشخبری سنا دی ہے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کی ہیں اس میں دو ڈیمز کی تعمیر پر فوری طور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کون کونسے ڈیمز پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اس سے قبل

چیف جسٹس قرض معافی کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران کالا باغ ڈیم کی کی ہر صورت تعمیر کا اعلان کر چکے ہیں ،چیف جسٹس نے کالا باغ ڈیم کو پاکستان ڈیم قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس نے آج اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ قرض معافی کیس میں ریکور ہونیوالے پیسوں سے ڈیمز بنائیں گے۔ بینک تو یہ رقم بھول چکے تھے۔ چند کمپنیوں نے 75فیصد رقم کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کی ہے جو رقم واپس نہیں کرنا چاہتے ہیں ان کے کیسز بینکنگ کورٹس کو بھجوائیں گے۔

The post جو کام زرداری ، نواز شریف اور عمران خان نہ کر سکےچیف جسٹس نے کر دکھایا پاکستان میں دو ڈیموں کی ایک ساتھ تعمیر، کون کونسے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory