بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار
پشاور (شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستان میں رہائش پزیر کزن آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئیں۔شاہ رخ خان کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور آج بھی ان کے رشتے دار پشاور میں مقیم ہیں۔بالی وڈ سپر اسٹار کے ان ہی رشتہ داروں میں ان کی کزن نور جہاں بھی ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی کے 77 پشاور سے
کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔لیکن اب نور جہاں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔نور جہاں کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق اے این پی سے ہے، کچھ تحفظات تھے جو پارٹی رہنماؤں نے دور کر دئیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہتی تھی اس لیے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبردار ہوئی ہوں۔
The post بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment