ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جون میں دو دفعہ اضافہ جبکہ ایک بار کمی ہوئی ، زرمبادلہ کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ روپے رہ گئے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک نہ سکا, غیر ملکی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر میں60کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی، ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے . سرکای ذخائر کم ہوکر 10 ارب ڈالر کی

سطح سے بھی نیچے آگئے, سرکاری ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں زر مبادلہ میں دو دفعہ اضافہ ہوا تاہم ، یہ اضافہ کوئی قابل ذکرفرق نہ ڈا ل سکا. ادھر ترجمان ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت کسی ایک شخص نے ایک ارب 20کروڑ روپے جمع نہیں کرائے ، اب تک سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے 55کروڑ 40لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ ترجمان کےمطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30جون کی رات12بجے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں توسیع نہیں کی جائیگی۔

The post ملک کے کل ذخائر 16ارب45کروڑ71لاکھ ڈالر رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020