صحافی سرل المیڈا کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد میں متنازعہ صحافی سرل المیڈا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔صحافی سرل المیڈا کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے، اس ملاقات پر بہت سے سوالات اٹھ گئے ہیں یعنی دو متنازعہ افراد کی اس ملاقات کا کیا ایجنڈا ہو سکتا ہے ؟ اس ملاقات کے حوالے سے کہا جا

رہا ہے کہ بھارت پاکستانی میڈیا سے منسلک لوگوں کو خرید کر استعمال بھی کرتا ہے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سرل المیڈا سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا یہ کسی نئی سازش کی تیاری تو نہیں ہے ؟ ڈان لیکس کے حوالے سے دیکھا جائے یا نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے بات کی جائے یہ سب چیزیں آپس میں جڑی نظر آتی ہیں اور سرل المیڈا مبینہ طور پر بھارتی ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔

The post صحافی سرل المیڈا کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory