خیبرپختونخوا اور فاٹا ریجن میں الیکشن ایک ساتھ، نہیں تو پھر انتخابات کی تاریخ آگے کی جائے، تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد ایک اورنیا پھڈا کھول دیا، پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، فاٹا میں بھی الیکشن ایک ساتھ کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پرویز خٹک نے

اپنے اس مطالبے کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خیبرپختونخواہ صوبے میں عموماََ اتحادی حکومت بنتی ہے تاہم فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بعد فاٹا ریجن کی 21نشستیں حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ نئی آئینی ترمیم جس کے ذریعے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا ہے کے مطابق فاٹا میں الیکشن ایک سال میں کروائے جائیں گے۔ قومی امکان ہے کہ اس طرح اس دوران سیاسی غیر یقینی کی فضا بن جائے گی اور یہ غیر یقین کی فضا فاٹا انضمام کے ثمرات پر منفی اثر ڈالے گی۔ ایک صوبے میں حکومت ہوتے ہوئے فاٹا ریجن میں شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ پرویز خٹک کا خط میں موقف ہے کہ عام انتخابات کے ساتھ ہی فاٹا ریجن میں بھی پولنگ کرائی جائے ۔ 31ویں ترمیم کو دیکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کو زیادہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ فاٹا ریجن میں بھی الیکشن موجودہ انتخابات کےساتھ ہی ہوں۔ فاٹا ریجن سے کامیاب امیدواروں کا بھی وزیراعلیٰ، سپیکر بننا حق ہے۔ اور اگر فاٹا ریجن کے صوبے کے دیگر علاقوں کے ساتھ الیکشن کروانا ممکن نہیں تو صوبے میں الیکشن ایک ساتھ کروانے کیلئے تاریخ آگے بڑھائی جائے ۔پرویز خٹک کا خط میں موقف ہے کہ عام انتخابات کے ساتھ ہی فاٹا ریجن میں بھی پولنگ کرائی جائے ۔ 31ویں ترمیم کو دیکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کو زیادہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ فاٹا ریجن میں بھی الیکشن موجودہ انتخابات کےساتھ ہی ہوں۔ فاٹا ریجن سے کامیاب امیدواروں کا بھی وزیراعلیٰ، سپیکر بننا حق ہے۔

The post خیبرپختونخوا اور فاٹا ریجن میں الیکشن ایک ساتھ، نہیں تو پھر انتخابات کی تاریخ آگے کی جائے، تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد ایک اورنیا پھڈا کھول دیا، پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن سے رابطہ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020