سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا

سنگاپورسٹی (این این آئی)سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور سے نیویارک تک یہ طویل ترین فلائٹ تقریباً 15 ہزار 3 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس وقت دنیا کی سب سے طویل پرواز کرنے والی قطر ایئر لائن سے آگے بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ قطر ایئرویز کی طویل ترین فلائٹ کا

فاصلہ ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر ہے۔سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہوں گی۔مکمل سروس شروع ہونے کے بعد یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ سنگاپور ایئرلائن اس سے قبل بھی 2013 تک نیویارک تک سروس فراہم کرتی رہی ہے، لیکن پھر فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ سروس جاری نہ رہ سکی تھی

The post سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory