عمران خان نے ہمیشہ مختلف معاملات پر محاز آرائی، احتجاج اور افراتفری کی سیاست کو اپنایا ٗرانا تنویر حسین

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیشہ مختلف معاملات پر محاز آرائی، احتجاج اور افراتفری کی سیاست کو اپنایا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے ناصر کھوسہ کے نام پر

اتفاق رائے کیا لیکن بعد میں عمران خان نے اسے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی صورتحال اور بیوروکریٹس کی صلاحیتوں اور ان کی عظمت سے ناواقف ہیں اور ناصر کھوسہ کے نام کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب منسوخی اس کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمود الرشید نے میڈیا پر ناصر کھوسہ کی تقرری کی تعریف کی لیکن عمران خان نے یہ فیصلہ واپس لیا جو ان کی غیرسنجیدگی کو واضح کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور اسے آزادانہ و منصفانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو زیادہ طاقتور بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رواں سال اگست میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے جو اس کا غیر آئینی و غیر قانونی مطالبہ ہے لیکن ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کو بھی حل کیا جبکہ ملک بھر سے دہشت گردی کا بھی جڑ سے خاتمہ کیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے توانائی کے متعدد منصوبے بھی شروع ہیں جبکہ گیس اور بجلی اب بھی صارفین کو بلاتعطل فراہم کی جا رہی ہے۔

 

The post عمران خان نے ہمیشہ مختلف معاملات پر محاز آرائی، احتجاج اور افراتفری کی سیاست کو اپنایا ٗرانا تنویر حسین appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory