پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) سے لیڈز میں شروع ہوگا
لیڈز (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج)یکم جون سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
The post پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) سے لیڈز میں شروع ہوگا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment