پرویز مشرف اب کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکیںگے ، بینک اکائونٹس بھی منجمد، جائیدادیا پراپرٹی بھی خرید نہیں سکیں گے کیونکہ ۔۔ سابق آرمی چیف کے خلاف عدالت نے اب تک سخت ترین حکم دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ خصوصی عدالت کی ہدایت پروزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو باضابطہ خط لکھ دیاہے البتہ نادرا حکام کا کہنا ہےکہ انہیں اب تک اس حوالے سے وزارت داخلہ کا

خط موصول نہیں ہوا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزارت داخلہ کا خط موصول ہونے کے بعد جونہی نادرا سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرےگا اس سے ان کا پاسپورٹ بھی از خود بلاک ہوجائے گا جس کے بعد وہ کوئی سفر بھی نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسی صورت میں ان کا کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کی صورت میں پاکستان میں ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوجائیں گے اور وہ کوئی پراپرٹی بھی نہیں خرید سکیں گے۔

The post پرویز مشرف اب کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکیںگے ، بینک اکائونٹس بھی منجمد، جائیدادیا پراپرٹی بھی خرید نہیں سکیں گے کیونکہ ۔۔ سابق آرمی چیف کے خلاف عدالت نے اب تک سخت ترین حکم دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory