مجلس عمل 8جون کو کراچی میں جلسہ کریگی ٗ فضل الرحمان
کراچی (این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 8جون کو کراچی میں جلسہ کرے گی ۔سحر ی سے پہلے کلفٹن میں واقع بیت رضوان میں متحدہ مجلس کا اہم اجلاس ہوا جس میں مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، شاہ اویس نورانی، مفتی غوث صابری اور علامہ واحد عابدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر
ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا سے برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنا چاہتے ہیں، انتخابی حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کا ادارہ موجود ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے، کسی غیر جمہوری ادارے کو جمہوریت پر مسلط کرنیکا عمل ختم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل سے باہر موجود مذہبی اداروں ،علماء اور مشائخ کو بھی اپنے مقصد میں شامل ہونے کی استدعا کی ہے، 5 جون کو اسلام آباد میں جلسے کا انعقاد کر رہے ہیں۔
The post مجلس عمل 8جون کو کراچی میں جلسہ کریگی ٗ فضل الرحمان appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment