ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، تقریباً 80 پیشیاں ہوچکی ہیں، نوازشریف کا حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے حکومت نے 5 سال مکمل کرلیے؟نوازشریف نے صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، بہت ہی تاریخی دن ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان نے نگراں وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی پر یوٹرن نہیں لیا؟ میاں نوازشریف بغیر کچھ کہے مسکرادیئے۔
The post ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، تقریباً 80 پیشیاں ہوچکی ہیں، نوازشریف کا حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment