سعودی عرب میں عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس [جوازات] کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول

کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

The post سعودی عرب میں عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020