عمرہ زائرین اگر یہ کام کرتے پائے گئے انہیں 50ہزار ریال جرمانہ،6ماہ قید ہوگی،سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس (جوازات)کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول

کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017 کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

The post عمرہ زائرین اگر یہ کام کرتے پائے گئے انہیں 50ہزار ریال جرمانہ،6ماہ قید ہوگی،سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory