سپریم کورٹ نے صوبو ں میں ایک ماہ کے دوران گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور (آئی این پی)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق کیس صوبو ں میں ایک ماہ کے دوران گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ تقرر و تبادلوں کا جائزہ لے کر ان سے متعلق فیصلہ دیں گے ‘ موجودہ حکومت ایسے تبادلے نگران حکومت کیلئے چھوڑ دیتی‘وزیر اعلیٰ آفس کے افسران کو پر کشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہاہے‘ایسی تمام تقرریاں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ

لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والے تقرر و تبادلے عدالتی فیصلے سے مشروط ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تقرر و تبادلوں کا جائزہ لے کر ان سے متعلق فیصلہ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ آفس کے افسران کو پر کشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہاہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسی تمام تقرریاں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ موجودہ حکومت ایسے تبادلے نگران حکومت کیلئے چھوڑ دیتی۔

 

The post سپریم کورٹ نے صوبو ں میں ایک ماہ کے دوران گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020