امریکی وزیر خارجہ کا شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی دارلحکومت ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، مشرقِ اوسط کے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور جاری تنازعات کے حل کے لیے کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ،وزیر

مملکت مساعد بن محمد العیبان ،وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے بعض اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔مائیک پومپیو نے امریکی سینیٹ سے اپنے تقرر کی منظوری کے بعد چار روز قبل ہی اپنا عہدہ سنبھالا تھا ۔انھیں صدر ٹرمپ نے ریکس ٹیلرسن کی جگہ امریکا کا وزیر خارجہ مقرر کیا تھا۔وہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر دارالحکومت الریاض پہنچے تھے۔وہ خطے کے اپنے اس پہلے دورے کے اگلے مرحلے میں اردن اور اسرائیل بھی جائیں گے۔

The post امریکی وزیر خارجہ کا شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020