خواجہ سعد رفیق، فواد حسین فواد، کیپٹن (ر) صفدر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر ۔۔ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثے اور کرپشن کے الزام میں ملوث ن لیگ کے وفاقی وزرا کی قسمت کا فیصلہ نیب آئندہ ماہ کرے گا۔ اس حوالے سے نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کے موقر انگریزی اخبار اور نجی ٹی وی چینل ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیشتر رہنماؤں کےخلاف درج شکاتیں مئی میں فعال ہو جائیں گی

جس کے بعد نیب تحقیقات آغاز کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ان کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہےورنہ شکایات کو رد کردیا جا ئے گا’۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیب کی تحقیقات کاسامنا کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں وفاقی وزیر سائرہ افضل، اکرم درانی، رضا حسین پیزادہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسین فواد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیب میں کسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز اس وقت شروع ہوتا ہے جب درخواست جمع کرانے کے بعد اس کی تصدیق ہوتی ہے اور ابتدائی انکوائری کے بعد ہی تحقیقاتی شعبہ کو کیس فراہم فراہم کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہی بھرپور تحقیقات شروع ہو تی ہے اور پھر ریفرنس تیار کیا جاتا ہے۔نیب حکام کے مطابق راولپنڈی نیب نے فواد حسین فواد کے خلاف کرپشن سے متعلق دوسرا کیس بھی تیار کرلیا ہے جس میں ان پر راولپنڈی میں میگا مال کی تعمیرات کا الزام ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ اراضی کی قیمت 12 ارب روپے بتائی جاتی ہے، کثیرالمنزل کی تعمیرات اپنے آخری مراحل میں ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک 21 گریڈ کا افسر اتنی مہنگی تعمیرات کیسے کرسکتا ہے، اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا

کہ راولپنڈی کے وسط میں قائم 10 منزلہ عمارت کی ملکیت فواد حسین فواد اور ان کے بھائی کے پاس ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر جے ایس بینک سے بلڈنگ کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کی۔شکایت کنندہ کے مطابق فواد حسین فواد اور ان کے بھائی نے راولپنڈی حیدرروڈ پر رہائشی پلاٹ کے بدلے میں صدر میں جی پی او کے پاس کمرشل پلاٹ حاصل کیا۔

اس حوالے سے نیب نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بعض دوا ساز کمپنیوں کو رجسٹریشن کی تفویض کرنے اور ادویات کی قیمت میں اضافے کرنے پر ‘خصوصی رعایت’ بخشی۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیزادہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس ڈویژن اینڈ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے امور میں متعدد دفعہ بے ضابطگیاں کی۔دوسری جانب اکرم درانی

پر بطور وزیر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، شکایت کے مطابق اکرم درانی نے ڈی ایچ اے فاؤنڈیشن کے سیکٹر 1 سے 12 اور 1 سے 16 میں اپنے منظور نظر دوستوں اور رشتے داروں کے لیے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ کردار ادا کیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔زرائع نےمزید بتایا کہ نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)

سے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے کھاتوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی۔واضح ہے کہ نجم سیٹھی پر 2010 میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ہے جو منی لانڈرنگ میں آتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نجم سیٹھی پر منی لانڈرنگ، ناجائز ذرائع سے آمدنی اور بیرون ملک میں اربوں روپے کی مالیت کے اثاثوں کی ملکیت رکھنے کا الزام لگاتھا۔

The post خواجہ سعد رفیق، فواد حسین فواد، کیپٹن (ر) صفدر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر ۔۔ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory