سعودی عرب پر حملہ ، میزائلوں کی بارش ،اہم ترین شہر کو نشانہ بنا دیا گیا، بڑے حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات
(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پر حوثیوں نے میزائلوں کی بارش کر دی، جانی نقصان کی اطلاع۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثیوں باغیوں نے سعودی عرب پر چار بیلسٹک میزائل داغے جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تاہم میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے کہاکہ بیلسٹک میزائلوں کو سعودی عرب میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے تباہ کیا۔بیان کے مطابق ان میزائل حملوں میں ایک شخص کی
موت ہوئی ہے۔ سعودی ساحلی شہر جازان سے سول ڈیفنس کے کرنل یحییٰ عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ میزائلوں کا نشانہ جازان شہر تھا۔ جس شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، وہ فضا سے گرنے والے ملبے کی زد میں آیا۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ میزائل ایسے موقع پر داغے گئے جب انیس اپریل کو ہلاک ہونے والے ایک اہم حوثی ملیشیا کمانڈر کی تدفین ہزاروں افراد کی موجودگی میں کی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ یہ حوثی کمانڈر عرب اتحاد کے حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔
The post سعودی عرب پر حملہ ، میزائلوں کی بارش ،اہم ترین شہر کو نشانہ بنا دیا گیا، بڑے حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment