تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والا ایبٹ آباد کا شہری لاہور کی ترقی دیکھ کر دنگ رہ گیا ، آئندہ (ن) لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ شب  مینار پاکستان لاہو رمیں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ روزنامہ خبریں کے مطابق جلسے میں شرکا کی تعداد ڈیرھ لاکھ ، ن لیگ کے مطابق 70 ہزار، ایجنسیوں کے مطابق 80 ہزار جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جلسے میں 5لاکھ افراد نے شرکت کی ۔جلسے میں شرکت کے لیے لوگ لاہور سمیت دیگر

شہروں سے بھی پہنچے۔ لیکن جلسے میں شرکت کے لیے آیا ایک شہری لاہور میں ترقی دیکھ کر واپس روانہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک شہری کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں اس شہری نے اپنے ہاتھ میں ایک چارٹ اٹھا رکھا ہے۔اس چارٹ پر تحریر ہے کہ دوستوں میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد سے لاہور آیا تھا لیکن اب لاہور کی ترقی دیکھ کر واپس جا رہا ہوں، اور آئندہ ووٹ مسلم لیگ ن کو ہی دوں گا۔

The post تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والا ایبٹ آباد کا شہری لاہور کی ترقی دیکھ کر دنگ رہ گیا ، آئندہ (ن) لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory