(ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، چوہدری شجاعت حسین
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔ پیر کو شیخ رشید نے چوہدری حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق)
کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، اداروں پر تنقید پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا،سونامی پلس جلسے نے شریف برادران کی نیندیں اڑا دیں۔
The post (ن)لیگ کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں، چوہدری شجاعت حسین appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment