اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،گاڑی کی ٹکر امریکی سفارتکار نے ماری مقدمہ الٹا زخمی پاکستانی کیخلاف درج،وجہ کیا بیان کردی؟

اسلام آباد(آن لائن) پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارت کار کی گاڑی اور ڈرائیور کو فرار کرانے پر ناصرف سفارت خانے کے سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ بلکہ زخمی شخص پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکر موٹرسائیکل سواروں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا

تاہم گاڑی کو روکنے والے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو امریکی سفارتخانے کے چیف سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے مبینہ طورپر دھکے دیئے اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔چیف سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں بیان دیا گیا ہے کہ چیف سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں پر حملہ کرکے گاڑی اور ڈرائیور کو موقع سے فرار کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی زد میں آنے والے موٹرسائیکل سوار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں امریکی سفارت کار نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی تھی اور اچانک لینڈ کروزر گاڑی کے سامنے آگیا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ حادثے میں دونوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔ امریکی سفارتکار کا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رات گئے وزارتِ خارجہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

The post اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،گاڑی کی ٹکر امریکی سفارتکار نے ماری مقدمہ الٹا زخمی پاکستانی کیخلاف درج،وجہ کیا بیان کردی؟ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory