خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کی باری آگئی؟ کیس عدالت میں لگ گیا،وفاقی وزیر کے پسینے چھوٹ گئے

لاہور(سی پی پی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وکیل کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور چیف جسٹس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے

انہیں نا اہل کیا جائے۔ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے جس کی رواں ہفتے سماعت متوقع ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے احسن اقبال نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ اگر چیف جسٹس کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے، ہماری بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے، چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں، بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب! ہم نے ہمیشہ باعزت طریقے سے سیاست کی ہے۔

The post خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کی باری آگئی؟ کیس عدالت میں لگ گیا،وفاقی وزیر کے پسینے چھوٹ گئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory