کارسرکار میں مداخلت، امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی این پی ) امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے واقعے میں کارسرکار میں مداخلت پر سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں ڈیوٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس

کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد سفارتی اہلکار کو جانے دیا۔ تاہم کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پولیس نے سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ ایف آئی آر میں ڈیوٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر نے اہلکاروں کو دھکے دیے اور سفارتکار اور اس کی گاڑی کو تھانے منتقل کرنے سے روکا بھی تھا۔

The post کارسرکار میں مداخلت، امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory