بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کیلئے ایل ای ڈی بلب لگانے کا خطرناک نقصان سامنے آگیا، برطانوی سائنسدانوں نے خبر دار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث لوگ  دھڑا دھڑ ایل ای ڈی بلب لگوا رہے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایل ای ڈی بلبوں سے نکلنے والی نیلی روشنی کا ایسا خوفناک نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر ہی آپ پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ  موبائل فون اور دیگر ایسی ڈیوائسزکی سکرینوں اور ایل ای ڈی لائٹس کی نیلی روشنی انسانوں میں کینسر کا

باعث بنتی ہے۔ مردوں میں پراسٹیٹ کینسر اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے امکانات کو د گنا زیادہ کر دیتی ہیں۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 4ہزار سے زائد افراد پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ الیجینڈسانشیز کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کی ڈیوائسز ہوں یا ایل ای ڈی بلب، آج ہمارے چاروں طرف نیلی روشنی پھیلی ہوئی ہے۔ اس سے بچنا  مشکل ہو چکا ہے ۔اس لئے آپ ایل ای ڈی لگانے سے پہلے ان تمام باتوں کو ذہین نشین کر لیں۔

The post بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کیلئے ایل ای ڈی بلب لگانے کا خطرناک نقصان سامنے آگیا، برطانوی سائنسدانوں نے خبر دار کردیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory