ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نوازشریف
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا،ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا۔ پیر کو احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف
نے کہا کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا اور ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں، افسوس ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔
The post ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نوازشریف appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment