ملالہ یوسفزئی نے مسلمانوں کے بجائے نبی کریمؐ پر گستاخانہ کتاب لکھنے والے ملعون سلمان رشدی کا کیسے ساتھ دیا؟مسلمانوں کی بچیاں ایسی نہیں ہوتیں،ملالہ کس کی زبان بولتی ہے؟خادم رضوی کا پارہ ایک بار پھر چڑھ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کافروں کی زبان بولتی ہے. تفصیلات کے مطابق 5 برس کے بعد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان واپس آئی ہیں۔ملالہ یاسفزئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کیلئے پاکستان آئی ہیں. ملالہ کو پاکستان آمد پر بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا ہے. لیکن دوسری جانب ان کے مخالفین بھی خاموش نہیں بیٹھیں ہیں. ملالہ یوسفزئی کو ان کے مخالفین کی جانب سے حسب روایت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. جبکہ اب علامہ خادم حسین رضوی

نے بھی ملالہ یوسفزئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خادم حسین رضوی نے ملالہ یوسفزئی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کافروں کی زبان بولتی ہے۔ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ملالہ نے مسلمانوں کی جانب سے سلمان رشدی کیخلاف احتجاج کرنے کی مخالفت کی ۔جو بات کافروں نے کرنی تھی وہی بات اس بچی ملالہ نے کردی ہے. ملالہ تو بچی ہے اس کے منہ میں جو بات کافروں نے ڈال دی، اس نے وہی کہہ دیا. خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی بچیاں ایسی نہیں ہوتیں۔

The post ملالہ یوسفزئی نے مسلمانوں کے بجائے نبی کریمؐ پر گستاخانہ کتاب لکھنے والے ملعون سلمان رشدی کا کیسے ساتھ دیا؟مسلمانوں کی بچیاں ایسی نہیں ہوتیں،ملالہ کس کی زبان بولتی ہے؟خادم رضوی کا پارہ ایک بار پھر چڑھ گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020