پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج) شروع ہو گی

کراچی (آئی این پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج) اتوار کو کراچی میں شروع ہو گی ، دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین میچز کی سیریز کھیلیں گی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان (آج) اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔(آج) سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد(کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لا(ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس(معاون کوچ)، ریان میرون(معاون کوچ)، ویرنن ولیمز(فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس(ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔

The post پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج) شروع ہو گی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory