سعودی ولی عہد اور بل گیٹس کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر بات چیت
ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کی صبح امریکا کے شہر سیئٹل میں مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان کئی مشترکہ پروگرام اور ترقیاتی منصوبے زیر بحث آئے۔ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی ولی عہد کے ہمراہ امریکا
جانے والا سرکاری وفد بھی موجود تھا۔سعودی ولی عہد اپنے امریکا کے حالیہ دورے کی چوتھی منزل میں اس وقت سیئٹل شہر میں موجود ہیں۔ بن سلمان اس سے قبل واشنگٹن، بوسٹن اور نیویارک جا چکے ہیں۔سیئٹل شہر کو سیاحت اور ٹیکنالوجی کے علاوہ اقتصادی پہلو سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں 500 ضخیم کمپنیاں موجود ہیں جن میں بوئنگ، مائیکروسوفٹ، ایمازون اور اسٹار بکس شامل ہیں۔
The post سعودی ولی عہد اور بل گیٹس کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر بات چیت appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment