کرپشن کے خلاف آپریشنز کی سزا۔۔حکومت نے نیب کو زمین بوس کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا، بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احد چیمہ کی گرفتاری ، حکومت اور نیب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، حکومت نے نیب کو لگام ڈالنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی کے خلاف تیزی سے متحرک ہونیوالے نیب اور حکومت کے درمیان احد چیمہ کی گرفتاری پر اختلافات شدت اختیا رکر گئے اور حکومت نے نیب کو لگام ڈالنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
منصوبے کے تحت نیب کو مالی طور پر مفلوج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں نیب ملازمین کے الائونس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ نیب کے سیکرٹ فنڈ پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے نیب کو دباو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ حکومت کیخلاف کھولے جانے والے کیسز کو زیادہ مت چھیڑا جائے۔
The post کرپشن کے خلاف آپریشنز کی سزا۔۔حکومت نے نیب کو زمین بوس کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا، بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment