فیروز خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کراچی(این این آئی) پاکستانی اسٹار فیروز خان گذشتہ روز علیزے فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گزشتہ روز فیروز خان کی شادی کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔نکاح کے بعد دلہا دلہن کے لیے دعا کی گئی اور اہل خانہ سمیت تمام شرکاء نے مبارک باد پیش کی۔فیروز خان کی سہرا بندی کی رسم بھی کی گئی جس میں گھر کے بڑوں نے انہیں سہرا باندھا۔

فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی شادی کا جوڑا معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ڈیزائن کیا تھا۔دلہن علیزے نے سرخ رنگ کا شرارہ پہنا جس پر نارنجی رنگ کا دوپٹہ زیب تن کیا اور میک اپ کیلئے عاکف الیاس کا انتخاب کیا گیا جبکہ فیروز خان نے سفید رنگ کی شیروانی کے ساتھ سرخ رنگ کا کلاہ پہنا۔دونوں ہی شادی کے جوڑے میں انتہائی دلکش اور خوبصورت نظر آئے۔فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک اور دعا ملک نے بھی بھائی کی بارات لاتے ہوئے خوب ہلا گلا کیا اور مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔تقریب میں اداکارہ میرا بھی شریک ہوئیں جو ہمیشہ کی طرح اپنی انوکھی اداؤں سے سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔فیروز خان اور علیزے کی جوڑی کو مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے فیروز اور علیزے کی رسم حنا میں بھی شوبز اسٹارز نے شرکت کرکے چار چاند لگائے تھے۔

The post فیروز خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020