صوبائی حکومتوں نے عوام کو سستی اشیا ء کی فراہمی کیلئے دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں کمی کردی

لاہور( این این آئی)صوبائی حکومتوں نے عوام کو سستی اشیا ء کی فراہمی کے لئے دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں کمی کردی ، وفاق اور صوبوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران عوام کو 69ارب روپے کی سبسڈی دی۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کی ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں77ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

جو امسال پہلی ششماہی کے دوران 69ارب روپے تک محدود رہی ۔دستاویز کے مطابق وفاق نے سبسڈی کی رقم میں اضافہ جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں نے کمی کی۔ دستاویز کے مطابق اس دوران وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سبسڈی کی مد میں 52ارب روپے دئیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 48ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے سبسڈی کی رقم 15ارب 62کروڑ روپے سے کم کرکے 11ارب 91کروڑ روپے اور سندھ حکومت نے اپنے عوام کو 5ارب 31کروڑ روپے سے کم کرکے 3ارب روپے کی سبسڈی ادا کی۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا ہ حکومت نے 4ارب 91کروڑ روپے سے کم کرکے 2ارب 3کروڑ اور بلوچستان نے سبسڈی 2ارب 27کروڑ سے کم کرکے 24کروڑ روپے کردی۔

The post صوبائی حکومتوں نے عوام کو سستی اشیا ء کی فراہمی کیلئے دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں کمی کردی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020