فواد خان پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون قرار

دبئی(این این آئی)پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجراء میں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔گزشتہ روز دبئی کے بالی وڈ پارکس میں فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت بھارتی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے خوبرو اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپر اسٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔فواد خان اور کرن جوہر تقریب میں ایک ساتھ آئے ٗ ان کے ہمراہ منیش ملہوترا بھی تھے۔فواد خان کو اس موقع پر پاک بھارت کے سینماٹک آئیکون اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے کام کو قابل ستائش قرار دے کر خوب سراہا گیا۔واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’خوبصورت‘کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ٗاس کے علاوہ فواد خان ایک مرتبہ بھارتی اداکارہ سونم کپور، دوسری بار سولو اور تیسری بار اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے کور پیج کے لیے بھی شوٹ کروا چکے ہیں۔تقریب میں مہوش حیات کو پاکستان کی بہترین آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما نے ایک بار پھر کامیابی کی طرف رخ موڑا ہے اور وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو رواں برس کے فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کور پیج کے اعزاز سے نوازا گیا، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر بھی کی۔تقریب میں موجود پاکستانی اور بھارتی اسٹارز کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

The post فواد خان پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون قرار appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020