پاک ویسٹ انڈیز سیریز ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محروم

لاہور (آئی این پی ) پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے ۔

جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پی ایس ایل سے 3 لڑکے بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

The post پاک ویسٹ انڈیز سیریز ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محروم appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory