عاطف اسلم ریس 3 کیلئے سلمان خان کا لکھا ہوا گانا گائیں گے
ممبئی (این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ایک گانا سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 میں بھی شامل ہوگاٗیہ گانا دبنگ خان نے خود لکھا ہے۔فلم ’ریس‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سیکوئل ریس 2 ٗ2013 میں ریلیز ہوا اور اب ریس 3 رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔فلم کے دونوں سیکوئلز میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ ریس 3‘ میں سلمان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ ممبئی مرر کے مطابق عاطف اسلم ریس 3 کیلئے گانا گا رہے ہیں جس کے بول سلمان خان نے خود لکھے ہیں ٗاس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے۔فلم ساز رمیش ترانی کے مطابق جس طرح ریس اور ریس 2 میں عاطف اسلم نے گانے گائے ٗ اسی طرح وہ ریس3 کا بھی حصہ ہوں گے۔عاطف اسلم نے فلم ریس میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا جبکہ ریس 2 میںبے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے گایا تھا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں گانا ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔
The post عاطف اسلم ریس 3 کیلئے سلمان خان کا لکھا ہوا گانا گائیں گے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment