شائقین کرکٹ ٹی20سیریز کو کامیاب بنائیں،سرفراز احمد

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ شائقین کرکٹ ٹی20سیریز کو کامیاب بنائیں۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان سوال کیا کہ آپ پاکستان میںپہلی مرتبہ قیادت کریں گے اس پر انہوں نے کہا میں یقینا میں بہت پر جوش ہوں اور میرے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ میں اپنی سرزمین پر قیادت کی ذمہ داری ادا کروں گا ۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوں گا۔

کیوں کہ ان ہی کی کوشش سے پہلے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوا اب ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20سیریز کراچی میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کراچی میں کامیاب فائنل پر کراچی کے عوام کو مبارک بار دی اور پاک فوج ،رینجرز، پولیس ، حکومت سندھ اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہو ئے سرفراز نے کہا کہ ہوم ٹیم کو اپنے تماشائیوں اور میڈیا کے سامنے پریشر میں کھیلنا پڑتا ہے، عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسان حریف نہیں ہو گی ،خاص طور پران کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، انہیں شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔

The post شائقین کرکٹ ٹی20سیریز کو کامیاب بنائیں،سرفراز احمد appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory