جہاز میں رکھے ہینڈ بیگ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوبی ائیر لائن کمپنی کے جہاز میں اس وقت مشکل صورت حال پیش آ گئی جب مسافر کے ہنڈ بیگ میں رکھے موبائل فون پاور بنک چارجر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جنوبی ائیرلائن کا طیارہ ابھی ہوا میں بلند ہی ہوا تھا کہ ایک مسافر نے ہنڈبیگ رکھنے کے لیے مخصوص خانے میں دھواں نکلتے دیکھا۔
جس کے فوراََ بعد عملے کو اطلاع دی گئی ۔آگ کی اطلا ع ملتے ہی کریو ممبر نے آگ کو بھجانے کے لیے اس پر پانی پھیکنا شروع کردیا ۔ آگ کی شدت کم ہونے کی وجہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ ایک مسافر نے اس سارے واقعہ کی ویڈیو بناکر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس کو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ۔
The post جہاز میں رکھے ہینڈ بیگ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment