سری دیوی کی آخری خواہش پوری کردی گئی ,بالی ووڈ سٹارنے مرنے سے پہلے کیا کہا تھا،جانئے

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔دوروز قبل اداکارہ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ان کی اچانک موت پر ان کے اہل خانہ سمیت مداح بھی حیران و پریشان ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنی زندگی میں بارہا اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ ان کا پسندیدہ رنگ سفید ہے،

لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ مرنے کے بعد ان کی آخری رسومات کی تیاریاں اس طریقے سے کی جائیں کہ ان میں سفید رنگ نمایاں ہو۔ سری دیوی کی آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی آخری رسومات کی تیاریاں بالکل اسی طرح کی ہیں جس طرح وہ چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے بعد ہوئی۔

The post سری دیوی کی آخری خواہش پوری کردی گئی ,بالی ووڈ سٹارنے مرنے سے پہلے کیا کہا تھا،جانئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020