نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا سزا کاٹنے کے بعد بھی باز نہ آئے ، رہائی ملتے ہی ایک بار پھرتقریر کر ڈالی، کیا کچھ کہہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)نہال ہاشمی کو سزا پوری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، پاکستان میں سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے، میں نے کب کسی چاچا یا بابا رحمتے کا نام لیا تھا، رہائی کے بعد کارکنوں کے جم غفیر میں لیگی رہنما کا پرجوش خطاب۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے سزا پانے والے نہال ہاشمی کو ان کی سزا پوری ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی کی رہائی کے بعد ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد انہیں جیل سے رسیو کرنے کیلئے موجود تھی۔ اس موقع پر نہال ہاشمی پر پھولوں کی بارش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے

ہار بھی پہنائے گئے۔ جیل سے رہائی پانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے کرپٹ ادارہ نیب کا ہے ۔میں نے کب کسی چاچا یا بابا رحمتے کا نام لیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید کی سزا کے ساتھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا تھا۔

The post نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا سزا کاٹنے کے بعد بھی باز نہ آئے ، رہائی ملتے ہی ایک بار پھرتقریر کر ڈالی، کیا کچھ کہہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020