پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

لاہور(سی پی پی) پنجاب اسمبلی میں قومی احتساب بیورو(نیب)کے خلاف قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)کے رکن رانا ثنااللہ نے نیب کے خلاف قرار داد پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف

ورزی کر رہا ہے اور نیب قانون سے پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے بعد نیب کے خلاف لائی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔خیال رہے کہ نیب کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور چند روز قبل ہی آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو حراست میں لیا تھا۔

The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory