سری دیوی کی لاش اہلخانہ کے حوالے، میت بھارت کب پہنچے گی ،اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سری دیوی کی لاش ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی جو کہ اب کسی بھی بھارت روانہ کر دی جائیگی ،بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کے پوسٹمارٹم کے بعد ان کی لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔دبئی پولیس نے ریلیزنگ لیٹربھی حوالے کر دیا ہے ۔دریں اثنا ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی پراسرار موت سب کیلئے معمہ بن گئی ہے ،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے

کے بعد بھی دبئی پولیس حقیقت جاننے میں مصروف ہے ۔ادھر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’’ٹائمز نو‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی صحت مثالی تھی ،موت کے وقت ان کے خون میں الکوحل کی موجودگی کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے۔اس لئے اس کیس کی نئے سرے سے جانچ کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

The post سری دیوی کی لاش اہلخانہ کے حوالے، میت بھارت کب پہنچے گی ،اہم اعلان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory