سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک میں آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بعد سوڈان میں بھی آرمی چیف کو معزول کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد سوڈان میں بھی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عماد الدین کو معزول کر دیا گیا ہے۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے جنرل عماد الدین کی برطرفی کا حکم جاری کرتے ہوئے سوڈانی فوج کی کمال جنرل کمال عبدالمعروف کو سونپتے ہوئے انہیں نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر نے گزشتہ برس 11فروری کو انٹیلی جنس چیف محمد عطا المولیٰ کو عہدے سے ہٹاکر صلاح قوش کو انٹیلی جنس چیف مقرر کیا تھا، سوڈان کے نئے آرمی چیف جنرل کمال عبدالمعروف 2015 سے مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی حکم نامے میں آرمی چیف اور ایئر چیف سمیت کئی جرنیلوں کو کوئی وجہ بتائے بغیر برطرف کر دیا تھا۔شاہی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر ہونے والی یہ تبدیلیاں معمول کی کارروائی ہے ،بعض فوجی افسروں کی مدت ملازمت پوری ہو رہی تھی جبکہ کچھ عہدوں پر نوجوان افسروں کو تعینات کرنا مقصود تھا جن فوجی افسروں کو معزول کیا گیا ان میں ملٹری چیف آف اسٹاف ،بری افواج کے سربراہ اور سعودی فضائیہ کے سربراہ شامل تھے۔۔سوڈان میں آرمی چیف کی معزولی کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔سوڈانی آرمی چیف کی معزولی اور برطرفی کی سوڈان کے خبر رساں ادارے کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے ایک عرب ٹی وی نے نئےسوڈانی آرمی چیف کے عہدہ سنبھالنے کی خبر بھی دی ہے۔سعودی عرب کے بعد سوڈان میں آرمی چیف کی برطرفی اور تبدیلی کو عالمی حالات کے تناظر میں اہمیت دی جا رہی ہے۔

The post سعودی عرب کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک میں آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory