کپتان کے پاس پیرنی۔۔ پرویز خٹک اپنے پیر کیساتھ سامنے آگئے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک بھی مرید ہو گئے،پیر کے قدموں میں بیٹھےہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز شخصیات کے علاوہ سیاستدانوں کی روحانی امداد کیلئے پیروں کے پاس جانے کی خبریں یوں تو میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں مگر اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

پرویز خٹک کے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی ایک پیر کے مرید ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ایک پیر کے قدموں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ پرویز خٹک کی ویڈیو سامنے آنے پر تاثر مل رہا ہے کہ عمران خان کی اپنی پیرنی سے شادی کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے روحانی امداد کیلئے پیروں کے پاس جانے لگ گئے ہیں۔

The post کپتان کے پاس پیرنی۔۔ پرویز خٹک اپنے پیر کیساتھ سامنے آگئے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory