شام میں وحشیانہ بمباری ،ترک صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز،بشارالاسد کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری بشارالاسد حکومت کی کارروائی پر شدید احتجاج، باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں قتل عام کر رہی ہے جس پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا

پوپ فرانسس نے بھی شامی علاقے مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بمباری مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پوپ فرانسس نے ان ہلاکتوں کو غیر انسانی قرار دیا اور تشدد کے فوری خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ دمشق کے اطراف میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ اب تک تقریبا 500 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

The post شام میں وحشیانہ بمباری ،ترک صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز،بشارالاسد کو وارننگ دیدی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory