زینب کے قاتل ملزم عمران کو سرعام پھانسی,وزارت قانون نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قانو ن نےزینب کے قاتل ملزم عمران  کو سرعام پھانسی  دینے کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی  کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ سر عام پھانسی دینے کے معاملے پروزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے سر عام پھانسی دینے کی مخالفت کی ہے۔ وزارت قانون کے  حکام کے مطابق سر عام پھانسی سے متعلق تجویز پر مختلف اعتراضات

سامنے آ رہے ہیں۔کچھ لوگوں کے خیال میں سر عام پھانسی دینا لاش کی بے حرمتی کے برابر ہے اور شریعت میں بھی لاش کے احترام کا حکم دیا گیا۔جب کہ سر عام پھانسی دینے کے لئے رولز میں بھی ترمیم  کرنی پڑے گی۔کمیٹی نے سر عام پھانسی دینے کی تجویز کا معاملہ 6مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی تھی۔

The post زینب کے قاتل ملزم عمران کو سرعام پھانسی,وزارت قانون نے اپنا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory