پاکستانی اب خون کے عطیات کیلئے فیس بک پر رابطہ کر سکیں گے
کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد پاکستانیوں کیلئے خون کے عطیات کے حصول میں مدد دینے والا انتہائی زبردست فیچر متعارف کردیا ہے ۔ فیس بک کے مطابق یہ فیچر آج سے ہی پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے لوگوں کے اندر خون کے عطیات کے لیے نام لکھوانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
فیس بک کے مطابق وہ پاکستان میں خون کے عطیات کو زیادہ موثر انداز سے لوگوں اور اداروں تک پہنچانے کے لئے مدد کرسکتی ہے اور لوگوں کے لئے یہ فیچر کارآمد ہونا یقینی بنایا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹول متعارف کرایا گیا تو وہاں اب تک لگ بھگ 70 لاکھ افراد نے فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد چاہیں تو اپنی پروفائلز کے ذریعے خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرا لیں یا پھر فیس بک ڈونیٹ بلڈ(فیس بک ڈائٹ کام ڈنیٹتٹد) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹر کرا سکتے ہیں، ڈونر کی معلومات مخفی رکھی جائے گی ور پرائیویسی سیٹنگ میں اونلی می (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجود رہے گی، تاہم لوگ اپنے ڈونر اسٹیٹس کو زیادہ بھرپور انداز سے پھیلا سکتے ہیں۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔
The post پاکستانی اب خون کے عطیات کیلئے فیس بک پر رابطہ کر سکیں گے appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment